پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینبیجنگ کے سب سے بڑے نمائشی مرکز نے خدمات کا آغاز کردیا

بیجنگ کے سب سے بڑے نمائشی مرکز نے خدمات کا آغاز کردیا

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع شون یی میں کیپیٹل انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سنٹر (سی آئی ای سی سی) کی افتتاحی تقریب کامنظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نئے تعمیر شدہ سب سے بڑے اور سب سے زیادہ فعال کثیرالمقاصد کیپیٹل انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سنٹر نے باضابطہ طور پر اپنی خدمات کا آغاز کردیا۔

مرکز میں 2لاکھ 10ہزار مربع میٹر کا اندرونی نمائشی علاقہ اور 15ہزارمربع میٹر کی کانفرنس کی جگہ شامل ہے، اس میں 9 نمائشی ہال شامل ہیں جن میں سے ہر ایک تقریباً 23ہزار مربع میٹر پر پھیلاہواہے۔

اس مقام پر رہنمائی کے لئے ایک سمارٹ سہولت نظام بھی موجود ہے جس میں الیکٹرانک انفارمیشن ڈسپلے اور گشت کرنے والے روبوٹ شامل ہیں تاکہ مہمانوں کو ان کی منزل تلاش کرنے میں مدد دی جاسکے۔

مرکز کے ایگزیکٹو جنرل منیجر جی چھنگ نے کہا کہ اس مقام کی افتتاحی تقریب 36 ویں چائنہ انٹرنیشنل آٹو سروس، مصنوعات اور سازوسامان کی نمائش اور چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی، پرزہ جات اور خدمات کی عالمی نمائش پر مشتمل ہے۔ یہ ایک لاکھ 61ہزار مربع میٹر کے نمائشی علاقے پر محیط ہوگی جو چین کے شمالی خطے میں اسی طرح کی نمائشوں کا ریکارڈ قائم کرےگا۔

جی چھنگ نے کہا کہ اس مقام کو اس سال کی پہلی ششماہی میں 7 بڑی نمائشوں کے لئے مختص کیا گیا ہے، جس کا کل طے شدہ نمائشی رقبہ 6لاکھ 30ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے۔

قومی دارالحکومت کے ضلع شون یی میں واقع یہ مرکز بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صرف 2 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

شون یی ضلع کے ادارہ تجارت کے ڈائریکٹر یانگ پھینگ بو نے کہا کہ توقع ہے کہ نمائشی کمپلیکس بین الاقوامی نمائشوں کا عالمی مرکز بننے کے بیجنگ کے مقصد میں کردار ادا کرےگا۔

نئے مرکز کے اضافے کے ساتھ بیجنگ میں اب 11 پیشہ ورانہ نمائشی مقامات ہیں جن میں سے ہر ایک 10ہزار مربع میٹر سے زیادہ کی نمائشی جگہ رکھتا ہے۔ ان 11 مقامات کا کل اندرونی نمائشی رقبہ تقریباً 6لاکھ 30ہزار مربع میٹر ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!