بدھ, اگست 6, 2025
تازہ تریندوسرا ٹی 20، پاکستان کو شکست، ویسٹ انڈیز نے سیریز 1-1 سے...

دوسرا ٹی 20، پاکستان کو شکست، ویسٹ انڈیز نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی

فلوریڈا: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈرہل میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا ۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں حسن نواز 40 اور سلمان آغا 38 رنزبناکر نمایاں رہے جبکہ فخرزمان 20 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، حسن علی 8،صائم ایوب صرف 7 رنز بنا کر چلتے بنے۔

صاحبزادہ فرحان 3 اسکور بنا کرپویلین لوٹ گئے۔ محمد حارث صرف 4 ،محمدنواز 2 رنز کا اضافہ کرسکے۔ فہیم اشرف نے کھاتہ کھولنابھی گوارہ نہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 19 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، گودا کیش موتی نے 39 رنز دے کر دو کھلاڑی آوٹ کیے۔

جواب میں ویسٹ انڈیز نے 134 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا، گودا کیش موتی 28 اور کپتان شائی ہوپ نے 21رنز بنائے۔ اس کے علاوہ روسٹن چیز اور جیسن ہولڈر نے 16، 16رنز اسکور کیے۔ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے آخری بال پر چوکا لگاکر فتح حاصل کی۔ قومی ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست ہوئی ہے، 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!