چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں واقع چھنگ دو تیان فو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک رضا کار ایک مسافر کی مدد کر رہی ہے۔(شِنہوا)
چھنگ دو (شِنہوا) چھنگ دو میں 12ویں ورلڈ گیمز کے لیے آمدورفت کی خدمات مکمل طور پر فعال ہو گئی ہیں۔
اتوار کی نصف شب سے چھنگ دو ورلڈ گیمز کے آفیشل ایکریڈیٹیشن سینٹر نے باضابطہ طور پر کام شروع کر دیا جس کے ساتھ ہی گیمز کے لیے آمدورفت کی کلیئرنس سروسز کا آغاز ہو گیا۔
اتوار کی صبح سویرے جیسے ہی فلائٹ 3یو3920چھنگ دو تیان فو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری تو سنگاپور کے فلور بال کے 30 کھلاڑیوں کا ایک گروپ پہنچا جو ورلڈ گیمز کے لیے چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت میں پہنچنے والے کھلاڑیوں کا پہلا دستہ بن گیا ۔اسی پرواز میں 5 ٹیم آفیشلز اور ایک بین الاقوامی فیڈریشن کا اہلکار بھی شامل تھا۔ سوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک کے گروپس کی بھی آمد متوقع ہے۔
ایکریڈیٹیشن سینٹر نے چھنگ دو تیان فو بین الاقوامی ہوائی اڈے، چھنگ دو شوانگلیو بین الاقوامی ہوائی اڈے اور چھنگ دو ایسٹ ریلوے اسٹیشن پر رہنمائی، انکوائریز اور دیگر کاموں کے لیے آمدورفت کے کلیئرنس سروس ایریاز قائم کیے ہیں۔
چھنگ دو کسٹمز کے ایک افسر پھنگ یون نے کہا کہ چھنگ دو کسٹمز نے ورلڈ گیمز سے متعلقہ اہلکاروں اور سامان کے لیے آسان کلیئرنس اقدامات میں سے ایک کے طور پر مخصوص چینلز قائم کیے ہیں۔
پہلی بار چھنگ دو کا دورہ کرنے والی سنگاپور کی فلور بال کھلاڑی اونگ سوی لنگ نے محسوس کیا کہ ہوائی اڈے پر کسٹمز کلیئرنس اور سامان کا حصول بہت ہموار اور آسان تھا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ ورلڈ گیمز میں اپنی بہترین کارکردگی دکھا سکیں گی اور چھنگ دو میں اگلے چند دنوں کا لطف اٹھائیں گی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link