جمعہ, اپریل 18, 2025
تازہ ترینبھارت نےپاکستان آنے سے انکار کیا، اب ٹیم 3سال کیلئے بھارت نہیں...

بھارت نےپاکستان آنے سے انکار کیا، اب ٹیم 3سال کیلئے بھارت نہیں جائے گی۔پی سی بی

چیئرمین پی سی بی  کےمشیر عامرمیر نےکہا بھارت نے چیمپئنزٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کیا،اب پاکستان 3سال کیلئے بھارت نہیں جائے گا،

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کےمشیر عامرمیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاچیمپئنزٹرافی سے متعلق تمام فیصلے آئی سی سی کے تھے،بھارت نے پاکستان کو مالی نقصان پہنچانےکی کوشش کی، پاکستان سے زیادہ بھارت کا مالی نقصان ہونے جا رہا ہے،پی سی بی کے خزانے میں جو رقم موجود ہے اس کے مطابق ہم امیر کرکٹ بورڈز میں تیسرے نمبر پر آ رہے ہیں۔

چیمپئنزٹرافی کےانعقاد کےدوران کوئی ناخوشگوارواقعہ نہیں ہوا،چیئرمین محسن نقوی کے دور میں پی سی بی مالی طور پر مستحکم ہوا،پی سی بی نے قومی خزانے کو 4ارب روپے کا ٹیکس دیا

جاویدمرتضیٰ نےکہا چیمپئنزٹرافی کے دبئی میں ہونے والےمیچز بھی پاکستان کی میزبانی میں ہوئے،دبئی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس کے پیسے بھی پی سی بی کو ملیں گے،چیمپئنزٹرافی کےمالی اخراجات آئی سی سی نے اٹھائے،ایونٹ سےمنافع کا تخمینہ 3ارب روپےکا ہے،یہ منافع ایونٹ کے انعقاد اورٹکٹوں کے فروخت سے متعلق ہے،آئی سی سی سے منافع کی مد میں 3ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!