اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی کاروباری کمپنی کی مغربی یوگنڈا میں مقامی طلبہ کو وظائف کی...

چینی کاروباری کمپنی کی مغربی یوگنڈا میں مقامی طلبہ کو وظائف کی فراہمی

یوگنڈا کے مغربی شہر ہوئیما میں بیسٹ پرفارمرز ایوارڈز تقریب 2025 میں مہمان اور وظائف حاصل کرنے والے طلبہ کا گروپ فوٹو-(شِنہوا)

کمپالا(شِنہوا)چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن(سی این او او سی) نے مغربی یوگنڈا میں تیل کے خطے سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ کارکردگی کے حامل 300 طلبہ کو تعلیمی وظائف سے نوازا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

ہوئیما ضلع کے صدر مقام میں منعقدہ بیسٹ پرفارمرز ایوارڈز 2025 کی تقریب میں بڑی آئل کمپنی نے اعلان کیا کہ گزشتہ سال کے قومی امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کا تعلق مختلف زمروں سے ہے۔ان میں پرائمری، سیکنڈری اور یونیورسٹی جانے والے طلبہ شامل ہیں۔ 6 معذور طلبہ کو بھی ایوارڈز دئیے گئے۔

سی این او او سی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کامیاب طلبہ کا تعلق ہوئیما ضلع اور کیکوبے ضلع سے ہے۔ انہیں انعامی رقم اور ان کی کامیابی کے اعتراف میں تعریفی اسناد دی گئیں۔

سی این او او سی یوگنڈا لمیٹڈ کے نائب صدر وانگ جوفینگ نے کہا کہ سالانہ پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے یوگنڈا کے مستقبل کو سنوارنا ہے۔

وانگ نے کہا کہ کمپنی ایسے اقدامات بھی کر رہی ہے جن کے ذریعے کتابیں، فرنیچر اور دیگر تعلیمی سامان فراہم کرکے سکولوں کی مدد کی جارہی ہے۔

سی این او او سی اس وقت مغربی یوگنڈا کے کنگ فشر آئل فیلڈ کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے جہاں تجارتی سطح پر تیل کی کھدائی جاری ہے۔ وزارت توانائی و معدنی ترقی کے مطابق یوگنڈا نے 2006 میں 6.5 ارب بیرل تیل دریافت کیا تھا جس میں سے 1.4 ارب بیرل کو تجارتی طور پر قابل استعمال قرار دیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!