آل چائنہ ایوان صنعت و تجارت کی نائب چیئر پرسن اور شون تاک ہولڈنگز لمیٹڈ کی چیئرپرسن پانسی ہو بیجنگ کلچر فورم 2025 سے خطاب کر رہی ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چائنہ بینکنگ ایسوسی ایشن اور آل چائنہ ایوان صنعت و تجارت نے مشترکہ تجویز پیش کی ہے جس میں ملک کے بینکنگ مالیاتی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ نجی کاروباری اداروں کے لئے خدمات بڑھانے کی خاطر مزید ٹھوس اقدامات کریں۔
تجویز میں کہا گیا ہے کہ سروس کے سالانہ اہداف مقرر کرنے، کریڈٹ سپلائی بڑھانے اور خدمات کے دائرے کو وسعت دینے کے ذریعے نجی کاروباری اداروں کے لئے کریڈٹ خدمات مربوط بنائی جائیں۔ اس میں نجی کاروباروں کے لئے مستحکم اور موثر اضافی کریڈٹ کی معاونت پر زور دیا گیا ہے اور پہلی بار قرضے، قرضے کو رول اوور کرنے اور کریڈٹ قرضے حاصل کرنے والے چھوٹے اور مائیکرو اداروں کے لئے مزید تعاون فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
بینکنگ مالیاتی اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے مختلف اقسام اور مختلف ترقیاتی مراحل کے نجی کاروباری اداروں کو موزوں مالیاتی خدمات کی فراہمی کے لئے اپنی مصنوعات میں جدت لائیں۔
چھوٹے اور مائیکرو نجی کاروباری اداروں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے تجویز میں زور دیا گیا ہے کہ مالیاتی اختیارات تک رسائی اور سہولت کو بہتر بنایا جائے۔ فیسوں میں کمی سمیت خاص طور پر ان اداروں کے لئے ترجیحی پالیسیاں نافذ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ اس میں مناسب قیمتوں پر مبنی جامع مالیاتی اخراجات آہستہ آہستہ کم کرنے اور خدمت کے معیار اور اثر کو بہتر بنانے کی حمایت کی گئی ہے۔
