چین کے دارالحکومت بیجنگ کے دیاؤ یوتائی ریاستی مہمان خانہ میں چینی نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ بلیک اسٹون گروپ کے چیئرمین اسٹیفن شوارزمین سے ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین امریکہ کے ساتھ اہم اقتصادی اور تجارتی مسائل پر بات چیت کو تیار ہے اور ایک دوسرے کے خدشات کو برابری کی بنیاد پر بات چیت اور مشاورت سے حل کرنے کا عزم رکھتا ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا ڈونگ نے جمعرات کے روزایک نیوز کانفرنس کے دوران چینی اور امریکی اقتصادی و تجارتی ٹیموں کے درمیان ملاقات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 26 مارچ کو چینی نائب وزیر اعظم اور چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی امور کے لئے چینی نمائندے حہ لی فنگ نے امریکہ کی درخواست پر امریکی تجارتی نمائندے جیمی سن گریر کے ساتھ ویڈیو بات چیت کی ۔
ترجمان کا مزید کہا کہ چین اور امریکہ دونوں کے اقتصادی اور تجارتی محکموں نے رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
