اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپی ایل اے کی تائیوان کے اطراف میں مشقیں "جائز، ضروری اور...

پی ایل اے کی تائیوان کے اطراف میں مشقیں "جائز، ضروری اور معقول” ہیں، دفاعی ترجمان

چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشرقی تھیٹر کمانڈ کی جزیرہ تائیوان کے اطراف جنگی تیاریوں، نگرانی اور فوجی مشقوں کے دوران ایک لڑاکا طیارہ اڑان بھررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت قومی دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ جزیرہ تائیوان کے آس پاس کے پانیوں میں چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی حالیہ کثیر موضوعاتی مشقیں مکمل طور پر جائز، ضروری اور معقول ہیں۔

ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے یہ بات ایک متعلقہ سوال کے جواب میں کہی۔

پی ایل اے مشرقی تھیٹر کمانڈ نے منگل کے روز جزیرہ تائیوان کے شمال، جنوب اور مشرق کے پانیوں میں کثیر موضوعاتی مشقیں کی تھیں۔

بدھ کے روزشان ڈونگ طیارہ بردار بحری جہاز ٹاسک گروپ کو جزیرے کے مشرقی علاقوں میں زمینی اور سمندری اہداف پر فرضی حملوں کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔

ژانگ نے اپنے تبصرے میں لائی چنگ تے کی سربراہی میں تائیوان حکام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے "تائیوان کی آزادی” کے حصول کے لئے لاپرواہی سے اشتعال انگیز اقدامات کئے اور آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کیا۔

ژانگ نے کہا کہ پی ایل اے کی مشقیں قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم ہے جو جان بوجھ کر تنازعات کو بھڑکانے والے علیحدگی پسندوں کے خلاف ایک مضبوط رکاوٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!