منگل, جنوری 14, 2025
پاکستانشہریوں کو جدید ، معیاری سفری سہولیات کی فراہمی،30 الیکٹرک بسیں اسلام...

شہریوں کو جدید ، معیاری سفری سہولیات کی فراہمی،30 الیکٹرک بسیں اسلام آباد پہنچ گئیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کو جدید ، معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کو جدید معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 30 الیکٹرک بسیں اسلام آباد پہنچا دی گئی ہیں۔ بس ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر پہنچے گی اور پہلا روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہوگا ،پہلے روٹ میں بس جی 11مرکز، جی 10مرکز، جی 9مرکز اور جی 8سے ہوتی ہوئی پمز تک پہنچے گی۔

دوسرا روٹ پمز سے شروع ہو کر بری امام تک ہو گا،دوسرے روٹ میں بس جی 7، جی 6، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک روڈ، سرینہ ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان، ڈپلومیٹک انکلیو سے بری امام تک جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ سروس صبح 6بجے تا رات 10بجے تک جاری رہے گی ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مستحق طبقات بشمول معذور افراد، طلبا و دیگر کو سبسڈی دینے کیلئے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں