چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژان جیانگ میں بلیو سٹرائیک 2025 کے نام سے چین اور تھائی لینڈ کی مشترکہ بحری تربیت کی افتتاحی تقریب میں فوجی بینڈ چین اور تھائی لینڈ کے قومی ترانے بجاتے ہوئے-(شِنہوا)
گوانگ ڈونگ(شِنہوا)چین اور تھائی لینڈ کے درمیان مشترکہ بحری تربیت چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژان جیانگ میں ختم ہوگئی جسے بلیو سٹرائیک -2025 کا نام دیا گیا تھا۔
آٹھ روزہ مشترکہ مشقوں کا موضوع "سمندری انسداد دہشت گردی اور قدرتی آفات سے نمٹنا” تھا، جس میں دونوں اطراف کے بحری جہازوں اور سمندری یونٹس نے حصہ لیا۔
تربیت میں متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا جن میں مشترکہ سمندری حملہ آور کارروائیاں اور سمندری تلاش و بچاؤ کی سرگرمیاں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ فریقین نے بات چیت، تبادلے سے متعلق سرگرمیوں، باہمی دوروں، ثقافت اور کھیلوں کی تقریبات کا انعقاد بھی کیا۔
یہ چین اور تھائی لینڈ کی اس نوعیت کی چھٹی مشترکہ تربیت تھی جس میں دونوں بحری افواج نے اپنی جنگی صلاحیتوں اور تعاون کو بہتر بنایا۔ اس سے فوجی تعاون کو گہرا کرنے اور دوستی و باہمی اعتماد مستحکم کرنے کی ٹھوس بنیاد بھی رکھی گئی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link