منگل, فروری 3, 2026
پاکستانٹوبہ ٹیک سنگھ، ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ، ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک کے ایک خوفناک حادثے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعہ نواحی علاقے رجانہ میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار بس نے رکشہ کو ٹکر ماری، حادثہ میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سمندری روڈ پر فیصل آباد سے آنیوالی تیز رفتار مسافر بس رکشہ سے ٹکرا گئی، حادثے میں رکشے کو شدید نقصان پہنچا ہے، حادثے کے بعد بس ڈرائیور فرار ہوگیا، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!