آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی ہے، ویسٹ انڈیز ٹیم 7 فروری کو پہلا میچ کولکتہ میں سکاٹ لینڈ کیخلاف کھیلے گی۔
آئی سی سی کے مطابق 20ٹیموں کو 4گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ ون میں پاکستان، بھارت، امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز شامل ہیں، گروپ ٹو میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور عمان شامل ہیں۔
گروپ تھری میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، اٹلی، بنگلا دیش اور نیپال کو رکھا گیا ہے، گروپ فور میں جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا شامل ہیں۔




