جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ ترینچین کی ترقی آسٹریلیا کے لیے چیلنج کی بجائے ایک موقع ہے:...

چین کی ترقی آسٹریلیا کے لیے چیلنج کی بجائے ایک موقع ہے: ترجمان

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ اس کی ترقی آسٹریلیا کے لیے چیلنج نہیں ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے ان خیالات کا اظہار آسٹریلیا چائنہ بزنس کونسل کی طرف سے چین کے ساتھ تجارت سے آسٹریلوی گھرانوں  پر پڑنے والے معاشی اثرات کے بارے میں جاری ایک حالیہ رپورٹ  کے حوالے سے کیا۔رپورٹ  کے مطابق  چین کے ساتھ آسٹریلیا کی تجارت سے 2022 سے 2023 کے مالی سال میں آسٹریلوی گھرانوں کی ڈسپوزایبل آمدنی میں اوسط 2ہزار600آسٹریلوی ڈالر(تقریباً 1ہزار694امریکی ڈالر)کا اضافہ ہوا جو اوسط گھریلو ڈسپوزایبل آمدنی کے 4.6 فیصد کے برابر ہے۔ چین کے ساتھ دو طرفہ تجارت سے آسٹریلیا میں5لاکھ 95ہزار600 نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں جس سے آسٹریلوی گھرانوں کے اخراجات میں 4.2 فیصد کمی آئی۔

لِن نے گزشتہ روز  ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ رپورٹ میں حقائق اور اعدادوشمار چین کے ساتھ تجارت سے آسٹریلوی باشندوں کو پہنچنے والے بے پناہ فوائد اور چین-آسٹریلیا تجارتی تعلقات سے یکساں مفاد کی نوعیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس سے  ایک بار پھر ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی ترقی آسٹریلیا کے لیے چیلنج کی بجائے  ایک موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے پاس ایک دوسرے کی معیشت  سے فائدہ  اٹھانے کے  بہت سے مواقع ہیں  اور دونوں ممالک قدرتی شراکت دار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ  چین  تمام شعبوں میں اصلاحات کو مزید گہرا کر رہا ہے اور اپنی جدت کو آگے بڑھا رہا ہے، جس سے چین-آسٹریلیا تعاون کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں