چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں وکٹوریہ ہاربر پر ایک کنٹینر بردارکشتی چل رہی ہے-(شِنہوا)
ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے مالیاتی سیکرٹری پال چھن نے کہا ہے کہ اعداد وشمار سے ظاہر ہورہا ہے کہ ہانگ کانگ کی معیشت مسلسل ترقی کر رہی ہے۔
پال چھن نے ایک بلاگ پوسٹ میں چوتھی سہ ماہی اور 2024 کے پورے سال کے ابتدائی معاشی اندازوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے دوران ہانگ کانگ میں سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ 2024 میں ستمبر کے آخر سے مستحکم ذاتی کھپت اور سٹاک مارکیٹ کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ مستحکم رہی،روز گار کی منڈی سازگار رہی اور مہنگائی کی شرح معتدل رہی جس سے 2025 میں ہانگ کانگ کی معیشت کے لئے مثبت سمت قائم ہوئی۔
چھن نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت فٹ ٹریفک کے فروغ اور بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے مزید منفرد تقاریب منعقد کر ہی ہے۔ان میں سٹینڈر چارٹرڈ ہانگ کانگ میراتھن،آرٹ باسل اور مالیاتی کانفرنسیں شامل ہیں جس سے شہر میں مزید مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔
تاہم چھن نے خبردار کیا کہ ہانگ کانگ کو بیرونی سیاست اورمعاشی صورتحال سے مسلسل درپیش خطرات اور بلند شرح سود کے ماحول میں احتیاط سے نمٹنا چاہئے۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی تخلیقی جدت سے ہانگ کانگ کی معاشی ترقی بہتر اور تیز ہوگی۔
