اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپاکستان نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ...

پاکستان نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

پاکستان نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ پاکستان نے آٹھویں بار بطور غیرمستقل رکن ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔ پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں پاکستان کا پرچم لگایا۔ تقریب سے خطاب میں عاصم افتخار نے کہا پرامن اورمحفوظ دنیا کیلئےاجتماعی کوششوں میں کردارادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ اورمظلوم اقوام کے حق خودارادیت کیلئےآواز اٹھاتا رہے گا۔ غیرمستقل ارکان میں ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ کے پرچم بھی لگائے گئے۔

 اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیراکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے طورپرفعال اورمثبت کردارادا کرے گا۔ سلامتی کونسل میں پاکستان کی موجودگی کو محسوس کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں پاکستان کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 193 رکن ممالک میں سے 182 کے ووٹ ملے تھے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 182 اراکین کی حمایت سے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو گیا ہے۔

پاکستان حمایت کرنے والے تمام ممالک خصوصاً ایشیا پیسیفک گروپ کا شکر گزار ہے، جس نے پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے، دفتر خارجہ ترجمان نے کہا کہ بطور رکن سلامتی کونسل، بین الاقوامی جاری تنازعات کا منصفانہ اور پر امن حل پاکستان کی ترجیح ہو گا، پاکستان یکطرفہ طور پر طاقت کے استعمال کی بھی مخالفت کرے گا۔

پاکستان دہشت گردی کی تمام صورتوں سے مقابلہ کرنے، اقوام متحدہ کے تحت بحالی امن کی حمایت، علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات کے حل اور اقوام متحدہ میں جمہوری، شفاف اور احتساب کے عمل پر زور دے گا۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ہم  سلامتی کونسل کے دوسرے اراکین کے ساتھ مل کر بحالی امن، انسانی حقوق کے لیے بین الاقوامی توقیر اور عالمی خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!