زیرنظر تصویر میں بحیرہ جاپان کے اوپر چین اور روس کی افواج کی مشترکہ تزویراتی فضائی گشت کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور روس کا مشترکہ تزویراتی فضائی گشت دونوں افواج کے سالانہ تعاون کے منصوبے کے حصے کے طور پر کیا گیا تھا، جو کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہے اور اس کا موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی حالات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گینگ نے کہا کہ 29 اور 30 نومبر کو چین اور روس کی افواج نے بحیرہ جاپان اور بحرالکاہل کے مغربی حصے پر مشترکہ تزویراتی فضائی گشت کیا۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق دونوں فضائیہ کے تزویراتی گشت نے مشترکہ تربیت اور آپریشن کی صلاحیتوں کو موثر طریقے سے جانچا اور اس کو بہتر بنایاہے۔
