چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ میں واقع شیوشان توجیا اور میاؤ خودمختار کاؤنٹی کے ایک قدیم قصبے میں سیاح توجیا نسلی برادری کی شادی کی رسم میں شریک ہیں-(شِنہوا)
شین یانگ(شِنہوا)اس سال چونکہ چین کا وسط خزاں تہوار اور قومی دن ایک ساتھ آئے ہیں، بدھ سے شروع ہونے والی 8 روزہ تعطیلات ثقافتی سیاحت کے اضافے کے ذریعے مقامی معیشتوں کو نئی جان بخشنے والی ہیں۔
چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس دوران چین بھر میں تقریباً 2.36 ارب مسافر دوروں کی توقع ہے، جو ملک کی زبردست سیاحتی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔
چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے شہر ہوانگ شان کی شیوننگ کاؤنٹی میں پگھلے ہوئے لوہے کی آتشبازی کا مظاہرہ پیش کیا جارہاہے-(شِنہوا)
چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو سے تعلق رکھنے والے ژانگ جئی کا کہنا ہے کہ آپ کسی بھی وقت، کہیں بھی اداکاروں کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں، جیسے کہ آپ قدیم دور کی مارشل آرٹس کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہوں۔ ژانگ جئی ہینان صوبے کے کائی فینگ میں واقع وانسوئی ماؤنٹین مارشل آرٹس سٹی گئے تھے، جو ڈزنی طرز کا تھیم پارک ہے اور سونگ دور (960-1279) کی مارشل آرٹس ثقافت کا ایک مکمل تجربہ فراہم کرتا ہے۔
پارک کی پروموشن منیجر وانگ شوئے ینگ کے مطابق تعطیلات کے دوران عملے کے 100 سے زائد ارکان تلوار باز کا لباس پہن کر دکاندار اور قصہ گو بن کر سیاحوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور روزانہ تقریباً 2,000 پرفارمنس پیش کی جائیں گی تاکہ سیاح خود کو مارشل آرٹس کی کہانی کے مرکزی کردار کی طرح محسوس کریں۔
چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں دریائے پوحہ کے کنارے پگھلے ہوئے لوہے کے آتشبازی کے صدیوں پرانے فن نے بہت سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ ابتدا میں یہ چین کے شمالی حصے کی ایک رسم تھی جس کا مقصد بھرپور فصل، قومی امن اور خوشحالی کے لئے دعا کرنا تھا۔ اس رسم میں پگھلے ہوئے لوہے کے ٹکڑوں کو سرد دیوار سے ٹکرایا جاتا ہے تاکہ شاندار آتشبازی کا تاثر پیدا کیا جا سکے۔
لیو نامی ایک سیاح حیرت میں کھڑی تھی اور ہاتھ میں چینی کے بنے ہوئے تصویری پینٹنگ پکڑے ہوئے تھی، جو ایک روایتی چینی عوامی فن ہے جس میں گرم مائع چینی سے تصاویر بنائی جاتی ہیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بازار دیکھنا، مزیدار کھانا چکھنا اور مفت پرفارمنس دیکھنا سب ایک ساتھ بہت لطف اندوز ہے۔
ہینان میں ثقافتی و سیاحتی منصوبہ بندی کی اکیڈمی کے سربراہ ژانگ شیانگ یو نے کہا کہ ایسے پروگرام جو ثقافت اور عملی تجربات کو یکجا کرتے ہیں، سیاحتی منڈی کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاح اب صرف دیکھنے والے نہیں بلکہ خود سے چیزیں دریافت کرنے والے بن گئے ہیں۔ روایتی ثقافت کو جدید انداز میں زندہ کیا گیا ہے اور یہ تعطیلات کے دوران سیاحوں کو اپنی طرف کھینچنے والا ایک اہم ذریعہ بن گئی ہے۔
چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کی بین شی مان خودمختار کاؤنٹی کے داشی ہو پر فضا علاقے میں سیاح میپل کے درختوں کے ساتھ تصویریں بنوا رہے ہیں-(شِنہوا)
گزشتہ ہفتے چین نے قومی ثقافتی اور سیاحتی کھپت کے مہینے کا آغاز کیا، جس کے تحت پورے ملک میں 48 کروڑ یوآن (تقریباً 6 کروڑ 74 لاکھ امریکی ڈالر) سے زائد زر اعانت دی گئی اور سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لئے جدید ثقافتی اور سیاحتی مصنوعات متعارف کروائی گئیں۔
سیاحتی پلیٹ فارم تونیو کی تازہ ترین بکنگز سے ظاہر ہوتا ہے کہ تعطیلات کے پہلے دن بدھ کو سفر کرنے والے صارفین کی تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد بڑھ گئی ہے۔
ہینان کے دارالحکومت ژینگ ژو میں مشہور کھلونا برانڈ پاپ مارٹ کی نمائش نے بہت سے نوجوان سیاحوں کو اپنی طرف راغب کیا جو شہر کی تقریباً 3,600 سال پرانی دیوار کے قریب تصویریں لینے کے خواہاں تھے۔
لیاؤننگ کا شہر بین شی اپنے 19 ویں میپل میلے کی میزبانی کر رہا ہے، جہاں زائرین خزاں کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، پرفارمنس اور نمائشیں دیکھ سکتے ہیں اور تخلیقی ثقافتی مصنوعات کی خریداری کرسکتے ہیں۔
شین یانگ سے آئے فوٹوگرافی کے شوقین ژانگ وے مناظر کی تصویریں لینے میں مصروف تھے۔ انہوں نے کہا کہ میپل کے پتے عام طور پر 10 اکتوبر کے قریب سب سے زیادہ سرخ ہو جاتے ہیں، جو پہاڑوں کو سرخ سمندر میں بدل دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میلے کی تصویری نمائش فوٹوگرافروں کے لئے تحریک کا ذریعہ ہے۔
