اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی): یو جیامینگ، نمائندہ شِنہوا
"چین کے شہر ہانگ ژو میں اس وقت چوتھی عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش جاری ہے جس کا مقصد شراکت داروں کے درمیان ڈیجیٹل تجارت اور صنعتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
رواں برس کی نمائش میں مصنوعی ذہانت کو نمایاں حیثیت حاصل ہے اور یہ دکھایا جا رہا ہے کہ کس طرح جدت انہی کے اپنے شہر میں عملی ایپلی کیشنز میں ڈھل رہی ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژانگ شیاؤلونگ، سیلز منیجر، ڈیپ روبوٹکس
"یہ ایک چھوٹا روبوٹک کتا ہے جو بنیادی طور پر تعلیمی وتحقیقی اداروں اور ثقافتی و سیاحتی مقامات کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اسے جانچ اور ہنگامی امدادی کارروائیوں جیسے شعبوں میں بھی بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): سونگ وی، رکن، جی جیانگ روبوٹ انڈسٹری ایسوسی ایشن
ہم نے موسیقی کی پیشکش کے میدان میں انسان نما روبوٹ ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔ سادہ گرفت کے کاموں کے مقابلے میں موسیقی کے آلات بجانے کے لئے انسانی ہاتھوں میں زیادہ مہارت درکار ہوتی ہے۔ دراصل ہم موسیقی سے آغاز کرتے ہیں تاکہ ہاتھوں اور بازوؤں کی صلاحیت کو بتدریج بہتر بنایا جا سکے اور بالآخر اس ٹیکنالوجی کو مینوفیکچرنگ یا گھریلو خدمات کے شعبوں میں استعمال کیا جا سکے۔
اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): یو جیامینگ، نمائندہ شِنہوا
"لیکن کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی۔ یہ نمائش اس سے کہیں وسیع ہے۔ جی جیانگ لیب جیسے کئی مقامی ادارے ایسے بڑے منصوبے پیش کر رہے ہیں جن میں مصنوعی ذہانت کو خلا کی کھوج میں استعمال کرنے کا وژن بھی شامل ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): چھو شِن، خاتون محقق، جی جیانگ لیب
"ہمارے ’تھری باڈی کمپیوٹنگ کنسٹلیشن‘ (سیٹلائٹ جھرمٹ) منصوبے کی سب سے بڑی جدت یہ ہے کہ یہ مدار میں رہتے ہوئے حقیقی وقت میں ڈیٹا پر کارروائی انجام دیتا ہے۔ماضی میں سیٹلائٹس سے حاصل کردہ ڈیٹا زمین پر پروسیس کیا جاتا تھا جس سے خاصی تاخیر ہو جاتی تھی۔ اب ہمارے خلائی کمپیوٹنگ سیٹلائٹ جھرمٹ کے ذریعے ڈیٹا مدار ہی میں پروسیس کیا جا سکتا ہے اور یہ مفید معلومات فوری طور پر زمین پر منتقل کی جا سکتی ہیں۔”
اسٹینڈ اپ 3 (انگریزی): یو جیامینگ، نمائندہ شِنہوا
"مزید یہ کہ شرکا میں بین الاقوامی نمائش کنندگان کی تعداد 20 فیصد سے زائد ہے۔ ان نمائش کنندگان میں 70 سے زیادہ فورچون گلوبل 500 کمپنیاں شامل ہیں۔ اس لحاظ سے یہ ایونٹ ڈیجیٹل تجارت میں خیالات اور شراکت داریوں کے لئے حقیقی معنوں میں ایک عالمی منڈی ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): پونگ زوئی کوک، سینئر سیلز منیجر، اوٹس الیکٹرک
"اوٹس کے لئے اس نمائش میں شریک ہونا ایک متاثر کن موقع ہے۔ اس سے ہمیں مختلف صنعتوں کے مسافروں اور صارفین کی لفٹوں کے حوالے سے نئی ضروریات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ تجربہ ہمیں نئے زاویوں سے سوچنے پر بھی آمادہ کرتا ہے۔”
ہانگ ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ہانگ ژو میں چوتھی عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش جاری
70 سے زائد فورچون گلوبل 500 کمپنیاں شریک ہیں
نمائش میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے
روبوٹکس اور خلائی کمپیوٹنگ پروجیکٹس شرکا کی توجہ کا مرکز ہیں
ڈیپ روبوٹکس نے روبوٹک کتے کی نمائش کی
انسان نما روبوٹس موسیقی کے آلات بجا رہے ہیں
جی جیانگ لیب نے خلائی کمپیوٹنگ سیٹلائٹ جھرمٹ پیش کیا
نیا نظام مدار میں ہی فوری ڈیٹا کارروائی انجام دیتا ہے
نمائش کو عالمی شراکت داری کا اہم پلیٹ فارم قرار دیا جا رہا ہے
