اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے قومی دن پر مکاؤ خصوصی انتظامی علاقےمیں مختلف تقریبات کا...

چین کے قومی دن پر مکاؤ خصوصی انتظامی علاقےمیں مختلف تقریبات کا انعقاد

مکاؤ: چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) نے قومی دن منانے کے لئے متعدد تقریبات کا انعقاد کیا، جن میں پرچم کشائی کی تقریب، ایک سرکاری استقبالیہ، چوتھے سمندر پار پل کا افتتاح اور آتش بازی کا مظاہرہ شامل ہے۔

پرچم کشائی کی تقریب صبح سویرے گولڈن لوٹس اسکوائر میں منعقد ہوئی۔

ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹیو ہو ایت سینگ نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ چین نے ہمیشہ مکاؤ کو "قیمتی ہیرا” سمجھا ہے اور اسے مستقل طور پر مضبوط ترین تعاون فراہم کیا ہے تاکہ مکاؤ اپنی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھ سکے اور ترقی کے زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل کرسکے۔

چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ حکومت نے مرکزی حکام کے مجموعی دائرہ اختیار اور ملک کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے "ایک ملک، دو نظام” کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!