اسلام آباد: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمن کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اگر حق کا کلمہ پڑھنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں تو میں ان کو ویلکم کروں گا، مگر مولانا فضل الرحمان کو میں جانتا ہوں، وہ حق کا کلمہ نہیں پڑھیں گے۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم میں پیسے لیے ہیں اور ووٹ بھی دیے ہیں۔
ہماری پارٹی نے مولانا کے پیچھے نمازیں پڑھیں مگر مولانا نے حکومت کا ساتھ دے دیا،مولانا ووٹ کیوں دیں گے؟ پیسے ہی لیے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عورت کی حکمرانی کو حرام کہنے والا ڈیزل کے پر مٹ پر بک گیا اور عورت کی حکمرانی کو قبول کر لیا ۔ ڈی آئی خان کے عوام کو کہا جاتا تھا مولانا کو ووٹ دیں۔
مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمانت ضبط ہوئی ۔ یہ بلوچستان سے بھی فارم 47 پر جیتے ہیں، مولانا ہمیشہ باسز کا حکم مانتے ہیں۔
