ہفتہ, اگست 2, 2025
پاکستانوزیراعظم کی ہدایت، ملک کے تمام عالمی ایئرپورٹس پر غیر ملکیوں کیلئے...

وزیراعظم کی ہدایت، ملک کے تمام عالمی ایئرپورٹس پر غیر ملکیوں کیلئے الگ امیگریشن کائونٹرز بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے تمام ایئر پورٹس پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کیلئے الگ امیگریشن کائونٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ جاری بیان کے مطابق اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل و غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہمی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

کائونٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا،وطن واپس آنیوالے پاکستانی بھی کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔ بیان کے مطابق حکومتی اقدام پاکستان کو عالمی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کیلئے مزید پرکشش اور دوستانہ بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!