اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکہ نے جنیوا مذاکرات میں طے پانے والے اتفاق رائے کو سنگین...

امریکہ نے جنیوا مذاکرات میں طے پانے والے اتفاق رائے کو سنگین نقصان پہنچایا،چینی وزارت تجارت

امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کی عمارت نظر آ رہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ امریکہ نے جنیوا میں چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے دوران طے پانے والے اتفاق رائے کو سنگین نقصان پہنچایا ہےکیونکہ اس نے چین کے خلاف متعدد امتیازی اور پابندی پر مبنی کے اقدامات کئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ان اقدامات میں اے آئی چِپ برآمدات پر پابندیاں، چین کو چِپ ڈیزائن سافٹ ویئر کی فروخت روکنا اور چینی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات 17 جنوری کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں طے شدہ اتفاق رائے کی سخت خلاف ورزی ہیں اور یہ اقدامات چین کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ یکطرفہ طور پر نئے اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو جنم دے رہا ہے، جس سے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں غیر یقینی اور عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ امریکہ نے اپنے اقدامات پر غور کے بجائے چین پر اتفاق رائے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا جو حقائق کے خلاف ہے۔ چین ان بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے امریکہ کی اضافی محصولات کے خلاف کئے گئے محصولاتی اور غیر محصولاتی اقدامات کو منسوخ یا معطل کر دیا ہے ،چین نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، جنیوا مذاکرات میں ہونے والے اتفاق رائے کو سنجیدگی سے لیا ہے، اس پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے اور اسے فعال طور پر برقرار رکھا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں ثابت قدم ہے اور اتفاق رائے کے نفاذ میں مخلص ہے۔

ترجمان نے جنیوا مذاکرات کے نتائج کو "مشکل کامیابی” قرار دیتے ہوئے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کے ساتھ ایک ہی سمت میں کام کرے، اپنی غلط پالیسیوں کو فوری طور پر درست کرے، مذاکرات کے اتفاق رائے کو مشترکہ طور پر برقرار رکھے اور چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر امریکہ اپنی غلط روش برقرار رکھتاہے اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچاتا رہتا ہےتو چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے مضبوط اقدامات کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!