واشنگٹن : امریکہ نے حزب اللہ کیساتھ جنگ میں اسرائیل کو تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اعلی امریکی حکام نے حزب اللہ سے جنگ کی صورت میں اسرائیل کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ حزب اللہ کیساتھ وسیع جنگ چھڑی تو جوبائیڈن انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوگی۔واضح رہے کہ اسرائیل کی حزب اللہ پر قوت سے فوجی کارروائی کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں تناؤ میں اضافہ ہوگیاہے۔