اتوار, اگست 17, 2025
تازہ ترینبنگلہ دیش سے چین کو آم کی برآمدات کا باقاعدہ آغاز، پہلی...

بنگلہ دیش سے چین کو آم کی برآمدات کا باقاعدہ آغاز، پہلی کھیپ روانہ

بدھ کے روز بنگلہ دیش کے تازہ آموں کی پہلی کھیپ باقاعدہ طور پر چین کو برآمد کی گئی جو دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

اس موقع پر ڈھاکہ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چین کے سفیر یاو وین، بنگلہ دیشی حکام، درآمد و برآمد کمپنیوں کے نمائندگان اور بنگلہ دیش میں کام کرنے والے چینی اداروں کے اہلکار شریک ہوئے ہیں۔

چینی سفیر یاو وین کا کہنا ہے کہ  "بنگلہ دیشی آموں کی چین کو برآمد، عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے حالیہ بیجنگ دورے کے نتائج کا عملی مظہر ہے۔  بنگلہ دیشی آموں کی چینی مارکیٹ تک رسائی دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد اور شراکت داری پر مبنی معاشی تعاون کی واضح علامت ہے۔”
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں چین کی سپر مارکیٹس  میں اعلیٰ معیار کی بنگلہ دیشی زرعی مصنوعات کی فراہمی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔  بنگلہ دیشی اعلیٰ حکام نے چین کو برآمد کی منظوری پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈھاکہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!