اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل پر مسافروں اور گاڑیوں کی بڑی تعداد میں آمد...

ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل پر مسافروں اور گاڑیوں کی بڑی تعداد میں آمد و رفت

چین کے جنوب میں ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل نظر آرہا ہے۔(شِںہوا)

گوانگ ژو (شِنہوا) ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل کی ژوہائی بندرگاہ کے ذریعے 2025کی پہلے سہ ماہی (کیو1) میں 75لاکھ سے زائد اندرون اور بیرون ملک مسافر دورے ریکارڈ کیے گئے،یہ گزشتہ سال کی نسبت 23 فیصد زائد اور بلند ریکارڈ ہے۔

پل نے پہلے تین ماہ میں 15 لاکھ 60ہزار سے زائد اندرون اور بیرون ملک گاڑیوں کے دورےنمٹائے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت31 فیصد زائد ہے۔

یہ 55 کلومیٹر طویل پل چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایس اے آر)،مکاؤ ایس اے آر اور گوانگ ڈونگ صوبے کے ژوہائی شہر کو ملاتا ہے جو کہ دنیا کا سب سے طویل پل- اور- سرنگ سمندری  گزرگاہ ہے۔

ہانگ کانگ اور مکاؤ سے چینی مین لینڈ آنے والے سیاحوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد بندرگاہ کی ٹریفک میں اضافے کا ایک اہم عنصر بن گئی ہے۔

پہلی سہ ماہی میں ہانگ کانگ یا مکاؤ کی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد دورے بندرگاہ پر ریکارڈ کیے گئے جو کہ 34 فیصد زائد ہے، اسی دوران ہانگ کانگ اور مکاؤ کے رہائشیوں نے بندرگاہ کے ذریعے 41 لاکھ مسافر دورے کیے جو کہ کل مسافروں کی آمد و رفت کا 54.6 فیصد ہے۔

خاص طور پر پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی سیاحوں کی طرف سے 1 لاکھ 20ہزار سے زائد دورے ریکارڈ کیے گئے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 22 فیصد اضافہ ہے اور ایک ریکارڈ بلند سطح ہے۔ ان میں سے 20 ہزار سے زائد اندرون ملک آنےوالےدورےبغیر ویزا کے کیے گئے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 122 فیصد کا اضافہ ہے۔

نومبر 2023 سے چین نے اپنی ویزا فری راہداری پالیسی کو مسلسل ردوبدل کے ساتھ بہتر بنایا ہے تاکہ کھلے پن اور لوگوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دیا جا سکے۔

گزشتہ سال 2کروڑ1 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاح ویزا استثنیٰ پالیسی کے تحت چین میں داخل ہوئے جو کہ ٹرانزٹ ویزا استثنیٰ کے اہل مسافروں میں 113.5 فیصد کے سالانہ اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!