اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں چین کا مثالی کردار، عالمی ماہرین کی...

ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں چین کا مثالی کردار، عالمی ماہرین کی تحسین

’’فوٹو وولٹک صفوں سے لے کر پھولوں کی شکل والی ونڈ ٹربائنز تک، بوآؤ فورم کے مقام  کا جزیرہ کم کاربن اخراج  میں سرفہرست ہے۔

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں یہ مقام چین کے کردار کی صرف ایک جھلک  کو پیش کرتا ہے۔

کاربن کے عالمی چیلنج کے حل کی تلاش میں بوآؤ فورم فار ایشیا 2025 میں فیصلہ ساز اور عالمی ماہرین جمع ہوئے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی پر دنیا کی گہری نظر  کو دیکھتے ہوئے آئیے ان کے خیالات جانتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):تیمیر پورراس،منیجنگ ڈائریکٹر،گلوبل سوورین ایڈوائزری

’’نئی معیاری پیداواری قوتیں نہ صرف اقتصادی نمو کو فروغ دیتی ہیں، بلکہ وقت کے ساتھ پائیدار ترقی بھی فراہم کرتی ہیں۔ چین کا اقتصادی ترقی کو پائیدار بنانے میں کردار نہایت اہم ہے۔کرہ ارض کے لئے اہم اہداف کے حصول میں چین جیسے بڑے ملک کا پرعزم ہونا بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔‘‘

چین نے 2030 سے قبل کاربن کے اخراج میں اضافے اور 2060 سے پہلے اس شعبے میں غیر جانبداری کے حصول کے ’’دوہری کاربن‘‘ اہداف کا اعلان کیا ہے۔

ماحول دوست تبدیلی میں بھی چین مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے۔

ساؤنڈبائٹ2(انگریزی):ڈیوڈ اولسن، قومی صدر و چیئرمین، آسٹریلیا چائنہ بزنس کونسل

’’حقیقتاً چین ایک قابل قدر ملک ہے۔ چین نے 2060 تک کاربن کے صفر اخراج کے دوہری اہداف مقرر کر کے اس کےحصول کے لئے ایک غیر معمولی صنعتی عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ ہم ایسے اقدام سےسیکھتے ہیں اور چین کی کامیابی کو سراہتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی):ہیلنا میک لیوڈ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل و سربراہ، گرین گروتھ پلاننگ و عملدرآمد،گلوبل گرین انسٹی ٹیوٹ (جی جی جی آئی)

’’ہم نے اگر تیزی کے ساتھ مل کر کام نہیں کیا تو اس خوبصورت سیارے کو  ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتے ہیں۔ اس سیارے کے محافظ اور منتقلی کے اس عمل کےچیمپئن کے طور پر چین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ میرا ایمان ہے کہ ہمیں مل کر اور تیز رفتاری کے ساتھ کام کرنا چائیے۔‘‘

بوآؤ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!