انٹرنیشنلٹرمپ نئی ایرانی قیادت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ

ٹرمپ نئی ایرانی قیادت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کی نئی قیادت کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

میگزین دی اٹلانٹک کو ٹیلی فونک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ بات کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے بات کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، لہٰذا میں ان سے بات کروں گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یہ کام پہلے کر لینا چاہیے تھا جو کام بہت عملی اور آسان تھا، وہ پہلے کر دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے بہت دیر کر دی۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس سے بات کریں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایرانی فریق سے ان کی بات چیت 2 دن میں ہوگی، تو ٹرمپ نے کہا کہ "میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا۔”

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بعض سابق مذاکرات کار اب زندہ نہیں رہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ "ان میں سے زیادہ تر لوگ جا چکے ہیں۔ جن لوگوں سے ہم بات چیت کر رہے تھے، ان میں سے کچھ اب موجود نہیں۔” ہفتے کے روز ایران پر مشترکہ اسرائیلی اور امریکی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا، "یہ ایک بڑا دھچکا تھا”۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حملوں کے آغاز کے بعد امریکہ کی سرزمین کے خلاف ایران کی جانب سے کسی نئے خطرے کے اشارے ملے ہیں، تو ٹرمپ نے کہا، "میں آپ کو یہ نہیں بتانا چاہتا۔”

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں