پاکستاناسلام آباد، ضمانتیں مسترد، جعلی ڈگریوں پر بھرتی 28 سرکاری ملازمین گرفتار

اسلام آباد، ضمانتیں مسترد، جعلی ڈگریوں پر بھرتی 28 سرکاری ملازمین گرفتار

ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد نے جعلی ڈگریوں پر سرکاری نوکری حاصل کرنیوالے سی ڈی اے کے 28ملازمین کو ضمانتیں مسترد ہونے پر گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملازمین بی پی ایس 5سے 14تک مختلف عہدوں پر تعینات تھے۔

ملزمان پر جعلی تعلیمی اسناد جمع کے ذریعے سرکاری ملازمت حاصل کرنے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور میرٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق بھرتی کمیٹی اور ویریفکیشن حکام کے کردار کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

ایف آئی اے نے سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں