پاکستانمشرق وسطی کشیدگی، پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کیلئے 18رکنی خصوصی کمیٹی قائم

مشرق وسطی کشیدگی، پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کیلئے 18رکنی خصوصی کمیٹی قائم

مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔

وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم 18رکنی اعلی سطح کمیٹی میں توانائی، پیٹرولیم وزراء سمیت گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر بھی شامل ہونگے، کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، سٹاک پر خصوصی نظر رکھے گی۔

خصوصی کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے گی اور پیٹرولیم مصنوعات کے سٹاک سپلائی پر رپورٹ مرتب کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں