پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کے "دو اجلاس" کیا ہیں، ان سے متعلق جانیں

چین کے "دو اجلاس” کیا ہیں، ان سے متعلق جانیں

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے 10 ویں سیشن کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) مارچ شروع ہوچکا ہے ۔ یہ چین میں عمومی طور پر "دو اجلاس ” کے سیاسی موسم کے آغاز کا اشارہ بھی ہے۔

یہ 2 اجلاس چین کی اعلیٰ مقننہ قومی عوامی کانگریس (این پی سی) اور اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس ہیں۔

دونوں ادارے 5 برس کی مدت کے لئے کام کرتے اور ہر سال مکمل اجلاس منعقد کرتے ہیں۔ موجودہ 14 ویں این پی سی میں تقریباً 3 ہزار نائبین جبکہ 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی میں2 ہزار سے زائد ارکان ہیں۔

 این پی سی اقتدار کا سب سے بڑا ریاستی ادارہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اعلیٰ مقننہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری کے علاوہ  یہ قومی رہنماؤں کو منتخب کرنے،  سرکاری بجٹ اور قومی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا اختیار رکھتا ہے۔

سی پی پی سی سی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں کثیر الجماعتی تعاون اور سیاسی مشاورت کا ایک اہم ادارہ ہے۔ یہ چین کی مکمل عوامی جمہوریت میں ایک ماہر مشاورتی ادارہ ہے۔ اس کے ارکان اہم قومی پالیسیوں اور  اقتصادی، سیاسی، ثقافتی، سماجی اور ماحولیاتی ترقی سے متعلق اہم امور پر مشورہ دیتے ہیں۔

ان دونوں اداروں کے سالانہ اجلاس عموماً متوازی چلتے ہیں اور ایک ہی وقت میں منعقد ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں اجتماعی طور پر "2 اجلاس ” کہا جاتا ہے۔ رواں سال این پی سی کا اجلاس 5 مارچ جبکہ  سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کا اجلاس 4 مارچ سے شروع ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!