ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے باعث 6 پروازیں منسوخ، 38 تاخیر کا شکار ہوگئیں جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق نجی ایئر لائن کی کراچی اسلام آباد کی 2 پروازیں اور لاہور دبئی کی 2 پروازیں، قومی ایئر لائن کی کراچی سکردو کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کی اسلام آباد کیلئے پرواز واپس تہران اتاری گئی، اسلام آباد کراچی کی 10 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 6 گھنٹے تک تاخیر ہوئی جبکہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی 9پروازوں میں 1 سے 10گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔
نجی ایئر لائن کی اسلام آباد ابوظہبی کی 2پروازوں میں 10گھنٹے، لاہور ایئر پورٹ کی 8پروازوں میں 1سے 2 گھنٹے جبکہ کراچی ایئر پورٹ کی 10پروازوں میں 1سے ساڑھے 8گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔
شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن کی کراچی جدہ کی پرواز میں ساڑھے 8گھنٹے جبکہ کراچی اسلام آباد کی 2پروازوں میں 5گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔
فلائٹس کے منسو خ و تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔




