اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کی سعودی عرب میں عالمی دستکاری ہفتے میں شرکت

چین کی سعودی عرب میں عالمی دستکاری ہفتے میں شرکت

سعودی عرب کے شہرالعلا میں سیاح ہاٹ ایئربیلون میں سواری کے منتظر ہیں۔ (شِنہوا)

ریاض (شِنہوا) سعودی عرب میں دوسرا عالمی دستکاری ہفتہ روشن نمائش اور کنونشن مرکز میں اختتام پذیر ہوگیا جس میں 20 سے زائد ممالک کے 500 سے زائد دستکار، ثقافتی نمائندے اور کاروباری افراد شر یک ہوئے۔

اس کا اہتمام سعودی وزارت ثقافت کے ورثہ کمیشن نے کیا تھا ۔ 23 نومبر سے شروع ہونے والی اس تقریب کا مقصد عالمی ثقافتی تبادلوں و تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ اس میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

القط العسیری اور سدو بُنائی جیسی اہم سعودی غیرمادی ثقافتی ورثے کی تکنیک کی نمائش کے علاوہ کھجور کے پتوں سے بُنائی اور مٹی کے برتن بنانے جیسی انٹرایکٹو ورکشاپس نے بھی لوگوں کو سعودی روایات سے جڑنے کا موقع دیا۔

بچوں کے برتنوں کی ورکشاپ کا تجربہ بھی شاندار رہا جو لوگوں خاص کر نوجوانوں کے لئے ترتیب دیا گیا تھا۔

چین نے نمائش میں پہلی بار شرکت کی اور سوزو اوروئی گروپ نے 11 قومی غیر مادی ثقافتی ورثے کی مہارتیں پیش کی جس میں کاغذ کاٹنے اور شوگر پینٹنگ کو لوگوں میں بڑی مقبولیت ملی۔

چینی نمائش کے علاقے میں گلاب کی لکڑی کی نقاشی کے بوتھ کی سربراہ شی ڈونگ مائی نے شِنہوا کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ اس نمائش سے زیادہ سے زیادہ لوگ روایتی چینی دستکاریوں کو سمجھیں گے اور مستقبل میں سعودی کاریگروں سے مزید تعاون حاصل کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!