سندھ رینجرز نے کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کا مطلوب کارندہ گرفتار کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خفیہ معلومات پر کراچی کے علاقے نیاآباد میں سنیپ چیکنگ کے دوران لیاری گینگ وار (وصی اللہ لاکھو گروپ)سے تعلق رکھنے والے ملزم تنویر عرف ولری ولد فقیر محمد کو گر فتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق ملزم موسیٰ لین لیاری میں بلڈر کو بھتے کی پرچی دینے میں ملوث ہے، ملزم جنوری 2025ء میں پولیس مقابلے میں بھی مطلوب تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ پاک کالونی میں درج ہے۔
ملزم کیخلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کیخلاف بھی تھانہ پاک کالونی میں مقدمہ آر درج ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عادی مجرم اور رینجرز کے ہاتھوں 2024ء میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔




