چین، جنوب مغربی شی زانگ خود مختارعلاقے کے شہر شی گازے کی کاؤنٹی ساآگیا میں ونڈ ٹربائن دیکھے جاسکتے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں ستمبر کے اختتام تک بجلی کی پیداواری صلاحیت 3.16 ارب کلوواٹ تک پہنچ گئی جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 14.1 فیصد زیادہ ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں گزشتہ برس کی نسبت 25 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے ستمبر کے آخر تک یہ 1.73 ارب کلو واٹ ہوگئی ۔یہ چین کی مجموعی تنصیب شدہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 54.7 فیصد ہے۔
اس میں پن بجلی، ہوا سے بجلی، شمسی توانائی اور بائیو ماس توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت بالترتیب 43 کروڑ کلوواٹ، 48 کروڑ کلوواٹ، 77 کروڑ کلوواٹ اور 4 کروڑ 60 لاکھ کلو واٹ رہی۔
چین کی قابل تجدید توانائی کی پیداوار رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی میں گزشتہ برس کی نسبت 20.9 فیصد اضافے سے 25.1 کھرب کلو واٹ فی گھنٹہ تک پہنچ گئی جو اس کی مجموعی بجلی کی پیداوار کا تقریبا 35.5 فیصد ہے۔
