بیجنگ: چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے ویتنام کے وزیر صنعت و تجارت نگوین ہانگ ڈین سے ملاقات کے دوران ویتنام کے ساتھ عملی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔
ہی لی فینگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی سٹریٹجک رہنمائی کے تحت دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے اور حالیہ برسوں میں اس نے نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین اور ویتنام کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیے، تجارت، سرمایہ کاری، مواصلات اور سرحد پار بنیادی ڈھانچے کے رابطے پر عملی تعاون کو استحکام اور وسعت دینی چاہیے، مشترکہ طور پر صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام اور ہمواریت کو برقرار رکھنا چاہیے اور چین ویتنام جامع سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی ترقی کو مسلسل فروغ دینا چاہیے۔
