پیر, ستمبر 1, 2025
تازہ ترینجاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ کے ہیرو 100 سالہ چینی فوجی...

جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ کے ہیرو 100 سالہ چینی فوجی کو یادگاری تمغہ عطا

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیو زِی چَینگ، جاپانی جارحیت کیخلاف عوامی مزاحمتی جنگ کاسابق  سپاہی

"آسان نہیں تھا، بالکل آسان نہیں تھا۔ یہ ہمارے بزرگوں کے خون اور قربانیوں سے حاصل ہوا ہے۔ آسان نہیں تھا۔”

حال ہی میں چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان کے وِنشان ژوانگ اور میاؤ خود مختار علاقے سے تعلق رکھنے والے 100 سالہ سابق فوجی لیو زِی چَینگ کو جاپانی جارحیت کے خلاف عوامی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری تمغہ دیا گیا ہے۔

جب یہ تمغہ لیو کے ہاتھوں میں رکھا گیا تو ان کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ انہوں نے اس عظیم اعزاز کی علامت کو مضبوطی سے تھاما اور جذبات اور شکر گزاری کے ساتھ اپنے تاثرات بیان کیے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لیو زِی چَینگ، جاپانی جارحیت کیخلاف عوامی مزاحمتی جنگ کاسابق  سپاہی

"میں جذبات سے مغلوب ہو کر رو پڑا۔ یہ فتح جسم و جان کی قیمت پر حاصل ہوئی تھی۔ ہمارے انقلابی بزرگوں نے قربانیاں دے کر یہ دن ممکن بنایا۔ میرے لئے یہ بے حد اعزاز ہے کہ آج تک زندہ ہوں اور یہ لمحہ دیکھ رہا ہوں۔”

لیو سال 1923 میں پیدا ہوئے اور سال 1944 میں 21 برس کی عمر میں فوج میں شامل ہوئے تھے۔

کونمنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی  رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

جاپانی جارحیت کیخلاف چین کی فتح کو 80 برس مکمل ہو گئے

 معمر فوجی لیو زِی چَینگ بھی اس جنگ میں شریک ہوئے

ان کا تعلق چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان سے ہے

ملک کی اس اعلیٰ خدمت پر وہ اعزاز کے مستحق قرار پائے

انہیں جنگِ مزاحمت کی 80ویں سالگرہ پر تمغہ دیا گیا

تمغہ ملتے ہی 100 سالہ لیو کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے

انہوں نے جنگ میں فتح کو بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ قرار دیا

لیو  نے 21 سال کی عمر میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی

یہ تمغہ جنگِ مزاحمت میں ان کی قربانیوں کا اعتراف ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!