منگل, جنوری 14, 2025
پاکستانکندھ کوٹ،20 سے زائد ڈاکوﺅں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار...

کندھ کوٹ،20 سے زائد ڈاکوﺅں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

کندھکوٹ: کندھکوٹ میں پولیس چیک پوسٹ پر ڈاکوﺅں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں ڈاکوﺅں کے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چوکی پر20 سے زائد ڈاکوﺅں نے حملہ کیا تھا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی ہلاک ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ڈاکو کچے کی طرف فرار ہو گئے جبکہ پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہید اہلکاروں میں اللہ ڈنو سبزوئی اور نثار احمد کھوڑو شامل ہیں۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں