ہفتہ, اگست 2, 2025
تازہ ترینچین امریکہ کے ساتھ بات چیت اور مشاورت مزید گہراکرنے کا خواہاں...

چین امریکہ کے ساتھ بات چیت اور مشاورت مزید گہراکرنے کا خواہاں ہے، ترجمان وزارت تجارت

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یادونگ نے  کہا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے تاکہ زیادہ باہمی مفید نتائج حاصل کئے جا سکیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یادونگ نے کہا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے تاکہ زیادہ باہمی مفید نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں حال ہی میں ہونے والے چین-امریکہ تجارتی مذاکرات کے بارے میں میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ دونوں فریقوں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات، میکرو اکنامک پالیسیوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر واضح، تفصیلی اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے جنیوا میں طے پانے والے اتفاق رائے اور لندن میں قائم کردہ فریم ورک کے نفاذ کا جائزہ لیا اور اسے تسلیم کیا۔

سٹاک ہوم میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پانے والے اتفاق رائے کی بنیاد پر دونوں فریقین 24 فیصد امریکی اضافی محصولات کی معطلی اور چین کی طرف سے اس کے جواب میں اٹھائے گئے اقدامات کو مزید 90 دن کے لئے بڑھانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس اتفاق رائے سے چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور عالمی اقتصادی ترقی اور استحکام کو مزید یقینی بنانے میں مدد ملنے کی امید ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق امریکہ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے تاکہ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت کے طریقہ کار کی تاثیر کو زیادہ سے زیادہ کیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!