منسک(شِنہوا)بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے چین کے ساتھ عملی تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔
لوکاشینکو نے بیلاروس کے سفارتی مشنوں کے سربراہان سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ چین بیلا روس کا اہم تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دو طرفہ تجارت تقریباً 8.5 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ یہ یورپی یونین کے ساتھ بیلا روس کی مجموعی تجارت سے ایک ارب ڈالر زیادہ ہے۔
بیلاروس کے صدر نے ٹیکنالوجی پر مبنی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے اور جدید چینی ایجادات کو اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعاون کے ترجیحی شعبوں میں مشینی ٹولز، مائیکرو الیکٹرانکس، پیٹروکیمیکل اور دواسازی شامل ہیں۔
لوکاشینکو نے مارکیٹ تجزیہ، سرمایہ کاروں کی شمولیت، ہم آہنگی اور منصوبہ بندی سمیت مشترکہ منصوبوں کی ترقی کے تمام مراحل میں حکومتی اداروں اور چین میں بیلا روس کے سفارت خانے سے جامع تعاون کا بھی مطالبہ کیا۔
