لاہور: پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے کہا ہے اگر خواتین چاہتی ہیں کہ شوہر ان کے زیرِ اثر رہے تو سب سے پہلے اس کے دماغ اور رویے کو سمجھنا سیکھیں، ہماری جاننے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر کی نفسیات کو اتنا سمجھ لیا ہے کہ اب وہ اس کا بدمزہ کھانا بھی خوشی سے کھاتا ہے۔
ایک پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ آپ نے ضرور نوٹ کیا ہوگا کہ بعض خواتین اپنے شوہروں کو بہت اچھی طرح قابو میں رکھتی ہیں اور لوگ ان کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس کا شوہر تو اس کے کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دراصل ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ وہ عورت اپنے شوہر کی نفسیات کو سمجھ چکی ہوتی ہے اور پھر اسی بنیاد پر وہ اس پر اثرانداز ہونے لگتی ہے۔
