ہانگ کانگ: ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹیو جان لی کی جانب سےایچ کے ایس اے آرحکومت کے پرنسپل عہدیداروں کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس کا مقصد کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کی ہدایات اور فیصلوں کا بغور مطالعہ کرنا تھا۔
لی نے شرکاء کو مکمل اجلاس کی اہمیت اورچینی جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی قرارداد کے اہم نکات اور ہانگ کانگ کی مستقبل کی ترقی پر اس کے اثرات کے بارے میں بتایا۔
لی نے سرکاری عہدیداروں کو مکمل اجلاس کی روح کو اچھی طرح سے سمجھنے اور اپنے روزمرہ امور میں اس جذبے کو لاگو اور اسے برقراررکھنے کی ہدایت کی تاکہ ملک اور ہانگ کانگ کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور چینی جدیدیت کو فروغ دیا جاسکے۔
سیمینار سے اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ مکمل اجلاس میں چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لیے ملکی اصلاحات سے متعلقہ مسائل کا جامع جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے ہانگ کانگ سے متعلقہ کلیدی مواد بشمول "ایک ملک، دو نظام” کے اصول کی ادارہ جاتی قوت کو بروئے کار لانے کی ضرورت، ہانگ کانگ کے بین الاقوامی مالیات، جہاز رانی اور تجارتی مرکز کے طور مقام کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔