اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسعودی وزارت ثقافت اور چینی تحقیقاتی مرکز کے درمیان تعاون کا معاہدہ...

سعودی وزارت ثقافت اور چینی تحقیقاتی مرکز کے درمیان تعاون کا معاہدہ طے پاگیا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ سپرنگ فیسٹیول مارکیٹ کے دوران خواتین چینی زیورات کے روایتی ڈبے خریدرہی ہیں-(شِنہوا)

ریاض(شِنہوا)سعودی عرب کی وزارت ثقافت اور چین-عرب تحقیقی مرکز برائے ثقافتی و سیاحتی تعاون نے ایک پروگرام پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

اس پروگرام کے تحت دونوں جانب سے مشترکہ تحقیقی منصوبے انجام دیئے جائیں گے اور ایک دوسرے سے متعلق ثقافتی مواد کو ان کے قومی آرکائیوز سے جمع کرکے مرتب کیا جائے گا تاکہ تاریخی تحقیق اور ثقافتی تبادلے کے لئے علمی بنیاد فراہم کی جاسکے۔

پروگرام میں مشترکہ کانفرنسوں کے انعقاد اور سعودی و چینی ثقافتی محققین کے درمیان دوروں اور تبادلوں کی حوصلہ افزائی بھی شامل ہے۔

سعودی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد ثقافت کے تحفظ اور تحقیق میں مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا اور باہمی فکری و تہذیبی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

سعودی نائب وزیر برائے تحقیق و ثقافتی ورثہ امور ماہا عبداللہ السنان اور بیجنگ انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی کے نائب صدر اور چین-عرب ثقافتی و سیاحتی تعاون مرکز کی مشترکہ کمیٹی کے نائب ڈائریکٹرچھینگ وے نے معاہدے پر دستخط کئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!