اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی کمپنی نے یوگنڈا میں مقامی طلبا کو وظائف فراہم کر دئیے

چینی کمپنی نے یوگنڈا میں مقامی طلبا کو وظائف فراہم کر دئیے

یو گنڈا کے کمپالا میں میکررے یونیورسٹی میں منعقدہ عالمی یوم چینی زبان کی تقریب کے دوران چینی اساتذہ طلبا کو چینی حروف لکھنا سکھا رہے ہیں۔(شِنہوا)

کمپالا (شِنہوا) چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سی این او او سی)نے  یوگنڈا  کے مغربی علاقے میں واقع  تیل کے خطے میں  اعلیٰ کارکردگی کے حامل 300طلبا کو تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے وظائف فراہم کردئیے۔

2025 کے بہترین کارکردگی ایوارڈز کی تقریب ہوئیما ضلعی صدر دفتر میں منعقد ہوئی جہاں تیل کی بڑی چینی کمپنی نے اعلان کیا کہ گزشتہ سال کے قومی امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کو مختلف کیٹگریز میں وظائف د ئیے گئے ہیں۔

ان میں پرائمری، سیکنڈری اور یونیورسٹی جانےوالے طلبا شامل ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ معذوری کا شکار 6 طلبا کو بھی وظائف فراہم کئے گئے۔

سی این او او سی  کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وظائف حاصل کرنےوالوں کا تعلق  ضلع ہوئیما اور ضلع کیکیوب سے ہے ۔انہیں ان کی کامیابی کے اعتراف میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔

سی این او او سی  یوگنڈا لمیٹڈ کے نائب صدر وانگ جوفینگ نے کہا کہ سالانہ پروگرام کا مقصد یوگنڈا کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے نوجوانوں میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔

وانگ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیم ایک بہتر مستقبل کی کنجی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے یہ بہترین کارکردگی ایوارڈز پروگرام شروع کیا،2013 سے ہم نے اس اقدام کے ذریعے 1ہزار448 طلبا کی مدد کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!