چین کے مشرقی شہر شنگھائی کی یانگ شان بندرگاہ پر کنٹینر لنگر انداز کرنے کے مقام کا منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں2025 کے پہلے 4ماہ کے دوران بندرگاہوں پر سامان کی ترسیل میں مستحکم اضافہ ہوا ہے جو بیرونی غیر یقینی صورتحال کے باوجود دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت میں مسلسل مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوری سے اپریل کی مدت کے دوران ملک کی بندرگاہوں پرسامان کی مجموعی ترسیل 5.75 ارب ٹن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت3.7 فیصد زائد ہے۔
وزارت کے مطابق تجارت کےایک اہم پیمانے کنٹینر کی ترسیل اس عرصے کے دوران گزشتہ سال کی نسبت7.9 فیصد بڑھ کر 11کروڑ 20۔فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یوز) تک پہنچ گئی۔
صرف اپریل میں ملک کی بندرگاہوں پر سامان کی ترسیل ایک سال پہلے کے مقابلے میں 4.8 فیصد بڑھ کر 1.53 ارب ٹن تک پہنچ گئی جس کی شرح نمو مارچ میں ریکارڈ کی گئی 4.9 فیصد کے اضافے سے قدرے کم تھی۔
قومی ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ علیحدہ اعداد و شمار کے مطابق چین کے پیداواری شعبے کے لیے پرچیزنگ منیجرز انڈیکس(پی ایم آئی)اپریل میں 49 سے بڑھ کر مئی میں 49.5 ہو گیا تھا۔
اس میں نئے آرڈرز کا ذیلی انڈیکس 49.2 سے بڑھ کر 49.8 ہو گیا تھا جبکہ پیداوار میں تیزی ہوئی اور مارکیٹ کی توقعات مضبوط ہوئیں۔
