"چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے شہر لِنشیا سے کاٹے گئے گلاب عالمی منڈیوں کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔
جدید زرعی ٹیکنالوجی، کولڈ چین لاجسٹکس اور آسان کسٹمز سہولت نے اس عمل کو ممکن بنایا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): لی زی تیان، سیلز منیجر، لِنشیا یی نونگ انٹرنیشنل فلاور پورٹ
"ہمارے گرین ہاؤس تقریباً 20 ہیکٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ ہم روزانہ تقریباً 20 ہزار گلاب تیار کرتے ہیں اور یہاں گلاب کی دس مختلف اقسام کی کاشت کی جاتی ہیں۔ تمام مصنوعات منڈی میں بہت مقبول ہیں اور ہم انہیں قازقستان، روس اور دیگر کئی ممالک کو برآمد بھی کرتے ہیں۔ پچھلے سال ہم نے بیرون ملک منڈی میں کم وبیش ایک لاکھ یوآن (تقریباً 14200 امریکی ڈالر) کی فروخت کی جبکہ رواں برس غیر ملکی صارفین نے ہمیں مزید آرڈرز دئیے ہیں۔ اس سال ہم بیرونِ ملک مزید گلاب فروخت کریں گے اور بیرونِ ملک منڈی کے لئے زیادہ مقدار اور اعلیٰ معیار کے پھول تیار کریں گے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژانگ تِنگ تِنگ، کارکن، لِنشیا یی نونگ انٹرنیشنل فلاور پورٹ
"یہاں کام کرنے سے میں گھر کے قریب رہ سکتی ہوں اور والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کر سکتی ہوں۔ ہر لحاظ سے یہ مثالی صورتحال ہے۔ دن بھر تازہ پھولوں کے درمیان رہنا مزاج کو خوشگوار اور سکون بخش بناتا ہے۔ آمدنی مستحکم ہے اور زندگی کا معیار بہتر ہوا ہے۔ میں واقعی خوش ہوں۔”
لان ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ




