اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینعراقی عسکریت پسند گروپ کا اسرائیل میں 4 ڈرون حملوں کا دعویٰ

عراقی عسکریت پسند گروپ کا اسرائیل میں 4 ڈرون حملوں کا دعویٰ

عراق، بغداد میں لوگ عراقی نیم فوجی دستے حشد شابی کے 4 اہلکاروں کی تدفین میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

بغداد(شِنہوا)عراق  کے اسلامی مزاحمتی  گروپ نے اسرائیل میں 4 اہم مقامات پر 4 ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

 شیعہ ملیشیا گروپ  نے بدھ کے روز ایک آن لائن  بیان میں  کہا ہے کہ اس نے  جنوبی اور شمالی اسرائیل میں اہداف پر 2 ڈرون داغے اور 2 دیگر ڈرون حملےاسرائیلی مقبو ضہ گولان  کی پہا ڑیوں پر کئے گئے۔

گروپ نے  مزید کہا ہے کہ یہ حملے فلسطینی اور لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے کیے گئے ۔ گروپ نے اس عزم کا اظہار کیا  کہ  دشمن کے  مضبوط گڑھ  اور ٹھکانوں پر  حملے جاری رہیں گے۔

بیان میں نشانہ بنائےجانےوالے مقامات  میں کسی خاص مقام اور نہ ہی ہلاکتوں کا ذکر کیا گیا ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!