اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبرازیل نے جرمانہ کی ادائیگی کے بعد ایکس پر پابندی ختم کردی

برازیل نے جرمانہ کی ادائیگی کے بعد ایکس پر پابندی ختم کردی

ریو ڈی جینرو: برازیل کی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو کام کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ایکس پر ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل عدالتی احکامات پر عملدر آ مد نہ کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

مقامی میڈیا نے بتا یا کہ ایکس کی جانب سے حکومت برازیل کو 2 کروڑ 86 لاکھ ریلز (تقریباً 51 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالرز) جرمانہ کی ادائیگی کے بعد جج الیگزینڈر ڈی موریس نے ایکس پر سے پابندی اٹھانے کا حکم دیا تھا۔

موریس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وہ معطلی پر پابندی اٹھانے کا حکم دیتے ہیں اور ملک کی حدود میں ایکس برازیل انٹرنیٹ لمیٹڈ کی سرگرمیاں فوری طور پر بحال کی جاتی ہیں۔

انہوں نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی کو فیصلے پر عملدرآمد کرکے 24 گھنٹے میں اس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا ۔

ایکس پر 30 اگست کو برازیل میں قانونی نمائندہ مقرر کرنے سے انکار اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر جرمانہ ادا نہ کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

پابندی لگنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے ایک قانونی نمائندہ مقرر کیا اور برازیل میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں زیر تفتیش افراد کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے سے متعلق ایک الگ عدالتی حکم پر عمل کیا ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!