پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچینی وزیرتجارت کی امریکی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت

چینی وزیرتجارت کی امریکی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت

بیجنگ:چینی وزیرتجارت وانگ وین تاؤ نے امریکی وزیرتجارت جینا رائیمون ڈو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

چینی وزارت تجا رت نے بتایا کہ فریقین نے سان فرانسسکو ملاقات میں چین اور امریکہ کےسربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد بارے توجہ مرکوز کرتے ہوئے متعلقہ اقتصادی و تجارتی امور پر واضح، گہری اور معنی خیز  بات چیت کی۔

فون پر بات چیت دونوں ممالک کے محکمہ تجارت کے درمیان رابطوں کے طر یقہ کار کے تحت ہوئی ہے۔

وانگ نے کہا سان فرانسسکو ملاقات میں چین ۔ امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات میں پیشرفت کی سمت کا تعین کیا گیا تھا۔

وانگ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے محکمہ تجارت نے مختلف سطح پر قریبی رابطے برقرار رکھے ہیں۔اس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے ، اختلافات بہتر طریقے سے ختم کرنے اور کاروباری اداروں کے مخصوص خدشات دور کرنے میں بھی اچھی پیشرفت حاصل کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ۔ امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو دوطرفہ تعلقات میں اہم کردار ادا کرنا چا ہئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!