پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین میں پراپرٹی کے شعبے کو مستحکم بنانے کے لئے وائٹ لسٹ...

چین میں پراپرٹی کے شعبے کو مستحکم بنانے کے لئے وائٹ لسٹ نظام کو وسعت دینے کا فیصلہ

بیجنگ: چین اپنے ’’وائٹ لسٹ‘‘ نظام کو وسعت دے گا تاکہ پراپرٹی کے تمام موزوں منصوبوں کی مالی معاونت کی جا سکے۔

چین کی ہاؤسنگ اور شہری و دیہی ترقی کی وزارت اور نیشنل فائنانشنل ریگولیٹری اتھارٹی کے حال ہی میں ہونے والے اجلاس کے مطابق مالیاتی اداروں کو پراپرٹی کے موزوں  منصوبوں کو بروقت قرضے فراہم کرنا ہوں گے اور ان کی جائز مالی ضروریات پوری کرنی ہوں گی۔

اجلاس میں گھروں کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا اور مقامی حکام سے کہا گیا کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو مستحکم کرنے اور قیمتوں میں کمی روکنے کے لئے مضبوط اور موثر اقدامات کئے جائیں۔

گھروں کی فراہمی یقینی بنانا رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے استحکام اور بہتر ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔

یہ ایک ٹھوس اقدام ہے جو لوگوں کی فلاح کے فلسفے سے مطابقت رکھتا ہے اور لوگوں کے خدشات دور کرتا ہے۔

جنوری کے آخر میں شروع کئے گئے ’’وائٹ لسٹ‘‘ اقدام کے تحت ، مقامی حکام مالیاتی اداروں کو مالی تعاون کے اہل منصوبوں  کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

چین کے قومی ادارہ شماریات کے مطابق یہ نظام خسارے کے مسائل کا سامنا کرنے والے شعبے کو مستحکم کرنے اور ملک کی مجموعی قومی پیداوار کے 6 فیصد پر مشتمل شعبے کا اعتماد بڑھانے کے لئے چین کے اقدامات کا حصہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!