بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ کی طرف سے اعلیٰ معیار کی ترقی پر توجہ دینے اور انسانی خدمات کی فراہمی کے لئے اپنی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کو سراہاہے۔
چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ان خیالات کااظہار ریڈ کراس کی 12 ویں جنرل کانگریس کے موقع پر ایک خط میں کیا۔ ریڈ کراس کی جنرل کانگریس بیجنگ میں ہورہی ہے۔
